16 نومبر، 2008، 3:09 PM

امریکہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آگ نے سو سے زائد مکانات تباہ کردیئے ہیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آگ نے  سو سے زائد مکانات تباہ کردیئے ہیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے سا نتا باربرا میں سو سے زائد مکانات تباہ کر دیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے سا نتا باربرا میں سو سے زائد مکانات تباہ کر دیے ہیں۔ اور ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں ۔ جبکہ پولیس نے موبائل ہومز میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے پہاڑی علاقےسیلمارمیں پانچ سو کے قریب مو بائل ہوم ، نو سنگل فیملی ہوم اور گیارہ کمر شل عمارتیں تباہ ہو گئیں ہیں ۔ اس آگ نے آٹھ ہزار ایکڑ اراضی کو متا ثر کیا ہے جب کہ سانتا باربرا میں ایک سو گیارہ گھر تبا ہ ہو گئے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔لاس اینجلس کے گورنر نے شہر میں ایمر جنسی نا فذ کر دی ہے اور آگ پر قا بو پانے کی کو ششوں کا سلسلہ جاری ہیں ۔

 

News ID 784103

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha